نوازشریف کےسیاسی فرزندوں کی تربیت کاشاہکار: بدتمیزیاں جمہوری حق بن گیا

0
37

:نوازشریف کے سیاسی فرزندوں کی تربیت کا شاہکار:بدتمیزیاں جمہوری حق بن گیا،اطلاعات کے مطابق آج اس وقت سخت پریشانی والی خبرنے مزید پریشان کردیا جب صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کی رمضان شوگر مل کیس میں احتساب عدالت پیشی کے موقع پرن لیگی ورکرنے بدتمیزی کی انتہا کردی ،

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکن محمد عتیق کی پولیس کے ساتھ بدتمیزی کی، پولیس اہلکار نے مکا جڑ دیا جس سے کارکن زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما میاں شہباز شریف مسلسل تیسرے دن احتساب عدالت پیش کے موقع پر نوازشریف کے سیاسی فرزند لیگی کارکن محمد عتیق کی طرف سے پولیس سے بدتمیزی کی گئی،

پولیس اوروہاں موجود افراد کا کہنا ہے کہ اس سخت ترین بدتمیزی پرپولیس اہلکار نے لیگی کارکن کو مکا رسید کردیا اور محمد عتیق زخمی ہوگیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس لیگی کارکن کی بڑی بدتمیزی پرکسی ن لیگی رہنما نے اس کی سرزنش نہیں بلکہ الٹا حکومت کوطعنے دیئے جاتے رہے دوسری طرف عطااللہ تارڑسمیت دیگر بولے کہ عمران خان کا انجام بھی قریب ہے۔

Leave a reply