لاہور کی مارکیٹوں میں کیا ہو رہا ہے؟ انتظامیہ نے سب خود دیکھ لیا

ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کے ہمراہ لبرٹی مارکیٹ گلبرگ کا دورہ کیا۔
صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے بھی لبرٹی مارکیٹ کا دورہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعیدنے صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی اور انہیں لبرٹی مارکیٹ میں حکومت کی طرف سے لاک ڈاون میں نرمی کے دوران گاہکوں اوردکانداروں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال نے لبرٹی مارکیٹ میں خریداروں اوردکانداروں کی طرف سے کورونا وائرس سے بچاو کی ایس او پیز کی پابندی کا جائزہ لیا۔وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر اورڈپٹی کمشنر لاہور نے لبرٹی مارکیٹ کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔میاں اسلم اقبال نے تاجر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کے رش کی صورتحال سے بچا جائے اور مارکیٹوں میں آنے والے شہریوں کی طدف سے ماسک، گلوز، سینٹائزرز،سماجی فاصلے سمیت کورونا سے بچاو کی تمام حفاظتی تدابیر پر عمل درامد یقینی بنایاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری مارکیٹوں میں اپنے بچوں کو ہرگز نہ لائیں۔

Comments are closed.