لاہور میں فضائی آلودگی برقرار، لاہور پھر دنیا کے 10 آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا۔

باغی ٹی وی : لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پرہے، جہاں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم

گزشتہ روز عالمی سطح پر آلودہ شہروں میں لاہور کا 21 ویں نمبر پر تھا، شہر میں سب سے زیادہ 275 اے کیو آئی جوہر ٹاون بلاک اے میں ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے لاہور کو اسموگ سے آفت زدہ قراردیتے ہوئے نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے لاہور ہائیکورٹ نے لاہور میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا، چیف سیکریٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کےلیے اجلاس بلانے کی ہدایت کی تھی-

عدالت کی جانب سے اسموگ کی روک تھام کےاقدامات کوحتمی شکل دے کرفوری ٹیمیں تشکیل دیے جانے کا حکم دیا گیا لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں کہا گیا تھا کہ اسموگ کے باعث بننے والی فیکٹریاں اور کارخانے فوری بند کرد ئیے جائیں، ٹیموں کی نقل وحرکت کے لیے گاڑیاں فراہم کی جائیں، اگر ایسا نہ ہوا توچیف سیکریٹری آفس کی گاڑیاں بھجوائی جائیں گی، عدالت نےائیرکوالٹی جانچنے کےآلات دو ہفتے میں خریدنے کے احکامات جاری کئے-

شمالی علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہو گیا

آلات کی خریداری کےلیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ہفتے میں فنڈز جاری کرے،عدالت کو کسی عالمی ادارے سے سروکار نہیں، آلات کی خریداری کےفنڈز تنخواہیں یا کوئی بھی منصوبہ روک کراداکیے جائیں، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کےذمہ دار افسروں کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی، ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، ورلڈ بینک اور غیر ملکی ادارے فنڈز دینےکو تیار مگر یہاں کسی کےکان پرجوں تک نہیں رینگتی، ڈالروں کے پیچھے اس لیے بھاگتے ہیں کیوںکہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، نوٹیفکیشن میں اسموگ کے تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا بھی تذکرہ کیا گیا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے غلطی مان لی؟

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں اسموگ کی وجہ بننے والی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں کرائسز روم قائم کیا جائے گا-

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو دھوئیں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بسیں خریدنے پر بھی پابند کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز اسموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی عائد ہوگیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

نوٹیفکیشن رپورٹ میں واضح لکھا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر ڈی سی کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، آلودگی کا باعث بننے والی گاڑیوں اور صنعتوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

Shares: