لاہورمیں نواب ٹاؤن میں شوکت خانم کے قریب پولیس اور ڈاکووؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک ،ڈولفن اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوئے ہیں۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور نواب ٹاؤن میں شوکت خانم کے قریب واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکوؤں اور ڈولفن ٹیم کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار ہمیش شدید زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مسلح افراد کا گھر میں گھس کر تشدد، خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے،پولیس کا بھی "مک…
پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ ڈولفن اہلکار موقع پر پہنچ گئے، گشت پر مامور ڈولفن اہلکاروں نے دو مشتبہ موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا کہا جو کہ فرار ہو گئے، تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے ڈولفن ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی۔
پولس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ڈولفن اہلکار کے پیٹ اور ٹانگ پر دو فائر لگے، زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے زخمی اہلکار کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ ، گرفتار کئے گئے مبینہ دہشت گرد کے اغوا کا…
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے-