اداکار شان شاہد کی فلم ضرار کا گزشتہ شب لاہور میں پریمئیر کیا گیا . پریمئیر میں شان شاہد ان کی بیٹیاں اہلیہ کے علاوہ فلم کی ہیروئین کرن ملک ، ریشم ، میرا ، نور بخاری ، ندیم بیگ ، عرفان کھوسٹ و دیگر نے شرکت کی . اس موقع پر فلمسٹار میرا شان شاہد کی بہت زیادہ تعریف کرتی ہوئی دکھائی دیں. انہوں نے کہا کہ شان میرا پرانا دوست اور کولیگ ہے اس نے ہمیشہ ہی بہت اچھا کام کیا ہے. فلم کی کہانی جذبہ حب الوطنی کو ابھارنے والی ہے. فلم کا ایک خاص میسج ہے کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ہمیں اپنی اپنی سطح پر کام کرنا ہوگا. کرن
ملک نے بہترین اداکاری کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف بہترین ماڈل ہیں بلکہ ایک بہترین اداکارہ بھی ہیں. فلم کی ڈائریکشن بہت زبردست ہے . شان نے خود ہی فلم لکھی ہے اور اس میں اداکاری کرتے ہوئے بھی دکھائی دئیے ہیں. فلم دم مستم میں ندیم بیگ آخری بار نظر آئے تھے ، ضرار میں انہوں نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے. فلم کا میوزک بھی بہت زبردست ہے. پپو سمراٹ کی کوریوگرافی نے اسکو چار چاند لگادئیے ہیں، فلم میں اردو اور انگلش زبان کا استعمال کیا گیا ہے. نئیر اعجاز نے باکمال انداز میں کردار نبھایا ہے.