لاہورشہر میں جرائم کیسے قابو کریں، پولیس نے کیا پلان کیا؟

0
38

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی زیر صدارت کرائم کنٹرول بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ آپریشنز ونگ کے تمام ایس پیز،ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز کی شرکت۔ ایس پیز ڈولفن سکواڈ اور ہیڈ کوارٹرزسمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ امن و امان، کرائم کنٹرول کے حوالے سے افسران کی مجموعی کارکردگی و اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایچ او گڑھی شاہو سب انسپکٹر ندیم خالد ناقص کارکردگی پر معطل،لائن حاضر کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے دیگر ایس ایچ اوز کو کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار پٹرولنگ کریں،شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ سنگین واردات کی صورت میں ایس پیز خود جائے وقوعہ کا دورہ کر یں۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ اپنا ریسپانس ٹائم بہتر بنائیں،خود چیک کروں گا۔ ایف آئی آر ہونے کے بعد ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنا ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں گے۔ مسلسل ناقص کارکردگی اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیں گے۔ اشتہاری مجرموں، گینگز، پیشہ ور بھکاریوں اور پتنگ بازوں کے خلاف مہم میں مزید تیز کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا مزید کہنا تھا کہ رات کے وقت پتنگ بازی کے واقعات کا تدارک کریں۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانوں کی سطح پر سپیشل ٹیمیں متحرک کریں۔ تھانوں میں نفری،لاجسٹک کی کمی پوری کی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اچھی اور ناقص کارکرگی والے ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کریں، جس ایس ایچ او کی حدود میں قمار بازی، منشیات فروشی اور قحبہ خانوں کی شکایت آئی،سخت ایکشن لوں گا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے مساجد میں سکیورٹی ڈیوٹی اور کورونا احتیاطی تدابیر کی اچھی انفورسمنٹ پر ایس ایچ او ز کو شاباش بھی دی۔

Leave a reply