بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ، محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم

لاروا کی نشاندہی کے ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہئے
dangi

…بارشوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کے خدشہ کے پیش نظر صوبائی ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

صوبائی ڈینگی مانیٹرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منگل کے روز سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں نگران صوبائی وزراء جمال ناصر، منصور قادر،اظفر علی ناصر، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ کمیٹی نے ملتان میں ڈینگی کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور وجوہات کا تعین کرنے کی ہدایت جاری کیں۔ اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت کا مظاہرہ کرنے والے فیلڈ سٹاف کیخلاف کارروائی کافیصلہ بھی کیا گیا۔

نگران صوبائی وزیرپرائمری صحت جمال ناصر نے کہا کہ ڈینگی کی تشخیص کیلئے رورل ہیلتھ سینٹرز میں سی بی سی ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ ہسپتالوں سے ڈینگی رپورٹنگ بہتر بنانے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کردار ادا کرے۔نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے کہا کہ ملتان میں ڈینگی کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، ڈینگی پر قابو پانے کیلئے کیسز میں اضافے کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔نگران صوبائی وزیر ہاؤسنگ اظفر علی ناصر نے کہا کہ ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بارشی پانی کے نکاس کیلئے واسا اورمحکمہ بلدیات خصوصی اقدامات کرے۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

ڈینگی کا ڈنگ تیز، ہسپتال بھر گئے

لاہور میں ڈینگی کیسز کی شرح میں کمی

انیل مسرت منموہن سنگھ کے ہمراہ سیلفی بنانے لگے تو کیا ہوا؟

سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کا کرونا ٹیسٹ، کیا آئی رپورٹ؟

ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی جاری، 68 افراد گرفتار،639 مقدمات درج

چیف سیکرٹری پنجاب نے حکم دیا کہ اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز انسداد ڈینگی مہم کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں اور لاروا کی نشاندہی کے ڈیٹا میں مطابقت ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خاتمے کیلئے نئے ایس او پیز کے تحت تمام متعلقہ محکمے متحرک انداز میں کام کریں۔  سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کے 248کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں،لاہور میں 73،ملتان میں 59، فیصل آباد میں 16کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بلدیات اور زراعت انسداد ڈینگی سرگرمیوں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

Comments are closed.