مزید دیکھیں

مقبول

دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے دریاؤں اور...

سیندور کا بھارتی خواب، پاک فوج کا تباہ کن جواب

سیندور کا بھارتی خواب، پاک فوج کا تباہ کن...

سندھ ہائیکورٹ،سابق ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ،ضمانت منظور

سندھ ہائیکورٹ،سابق ایس ایچ او سچل شیخ محمد شعیب...

لاہور،سیالکوٹ آنے والی پروازوں کی کراچی لینڈنگ

بھارتی حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود میں...

لاہور میں کیبل کی تار کاٹنے پر قتل۔ 40 دن بعد قاتل گرفتار کر لیے گئے۔

لاہور کی انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن پولیس نے ایک ماہ قبل 40سالہ شہری غفار جوئیہ کو قتل کرنے والے 4ملزمان گرفتار کر لیے۔

ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد منشاء، یونس، فیصل اور امجد شامل ہیں۔ ملزمان نے کیبل کی تار کاٹنے کی معمولی رنجش پر فائرنگ کر کے شہری غفار کو قتل کر دیا تھا۔ مقتول غفار جوئیہ اور ملزمان نے گھریلو کیبل سپلائی کی فرنچائزز کے دفاتر بنا رکھے تھے۔ ملزمان مقتول غفار کو اس کے گھر کی دہلیزپر قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔