شہر لاہور میں گھناؤنا دھندہ کرنیوالے دس سے زائد ملزمان گرفتار

0
35
شہر لاہور میں گھناؤنا دھندہ کرنیوالے دس سے زائد ملزمان گرفتار

شہر لاہور میں گھناؤنا دھندہ کرنیوالے دس سے زائد ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس کی لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

ڈی ایس پی ٹاؤنشپ رانا اشفاق کی سربراہی میں گرین ٹاون پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 8ملزمان گرفتار کر لیے ۔گرفتار ملزمان سے 4کلو 500گرام چرس 190لیٹرشراب، آئیس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں محبوب، اسد،شہباز وغیرہ شامل ہیں ،ملزم محبوب کے قبضہ سے 1کلو 520گرام چرس برآمد ہوئی ہے، منشیات فروش اسد کے قبضہ سے 1کلوسے زائد چرس اور آئیس برآمد کی گئی ہے، ملزم شفیق کے قبضہ سے 1کلو 530گرام چرس برآمد کی گئی ہے، شراب فروش شہباز کے قبضہ سے 140لیٹر دیسی شراب برآمد کی گئی ہے، شراب فروش یاسر کے قبضہ سے 50لیٹر شراب اور چرس برآمد کی گئی ہے، منشیات فروش زین اور سرور کے قبضہ سے آئیس اور چرس برآمد ہوئی ہے، ملزم محمد علی کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور گولیاں برآمد یوئی ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ۔

شیرا کوٹ انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کی ہے اور 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں وقاص، فرحان اور کامران شامل یئب، ملزمان کے قبضہ سے 07 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن آفتاب پھلروان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا حوالات میں بند کر دیا گیا، ستوکتلہ، چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے کارروائی کی، سوشل میڈیا پر اسلحہ کیساتھ تصاویر اور ویڈیو اپ لوڈ کرنے والا ملزم عنصر گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی حاجن آسیہ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔ ڈی ایس پی چوہنگ فخر بشیر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

دنیا ایک مرتبہ پھر بوسنیا، گجرات جیسی نسل کشی دیکھے گی؟ عمران خان نے خبردار کردیا

بھارتی وزیراعظم کی خواہشات کیا….امریکی اخبار نے بتا دیا

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

Leave a reply