لاہور میں ہفتے میں تین دن چھٹیوں کا نوٹفکیشن جاری

0
83

لاہور میں اسموگ کے باعث اسکولز جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے،

اس حوالہ سے محکمہ تعلیم نے نوٹفکیشن جاری کر دیا،اسکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے،

واضح رہے کہ سموگ کی وجہ سے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیوں کا نوٹفکیشن آج عدالت میں پیش کریں ،سرکاری وکیل کی جانب سے ہفتے میں3 روزاسکولز کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی،جس کے بعد آج محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کو نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے،چھٹیوں پر اساتذہ اور والدین کا کہنا ہے کہ کیا ہفتے میں تین دن سموگ نہیں ہو گی؟ بچوں کی تعلیم کرونا کے ایام میں پہلے ہی متاثر ہو چکی ہے، اب پھر سموگ کا بہانہ بنا کر چھٹیاں دی جا رہی ہیں،

دوسری جانب پنجاب میں تعلیمی اداروں کو لیٹر بھجوائے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ تمام چیف ایگزیکٹو آفیسر کو اطلاع دی جاتی ھے کہ ایک بار پھر ٹیچرز اور سٹوڈنٹس کو فیس ماسک پہنائیں جائیں۔ذیادہ سے ذیادہ پانی پلائیں۔بچوں کو آنکھیں کو ہاتھ نا لگانے دیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔

سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیکورٹی سخت،رینجرزتعینات،حملہ وکلاء کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

لاہور سمیت دیگر شہروں میں اسموگ میں کمی کے لیے ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ 

Leave a reply