وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی لاہور پہنچ گئے وہ کشمیر کانفرنس کی صدارت کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس آج مقامی ہوٹل میں ہو گی ،کانفرنس کی صدارت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے، شاہ محمود قریشی اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گورنر پنجاب چوھدری سرور سے بھی ملاقات کریں گے. کشمیر کانفرنس میں تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی شریک ہوں گے، مسلم لیگ ق کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،کافنرنس میں سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری بھی شریک ہوں گے
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی سپریم کورٹ کے کشمیر کے حوالہ سے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے،اس فیصلے سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بلند ہوگا،میڈیا وفد کو بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے،غلام نبی آزاد کو سری نگرجا کر حقائق دنیا کے سامنے لانے ہوں گے ،پاکستان ہر محاذ پر مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھاتا رہےگا،
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کررہی ہے ،فیصلے پر عمل نہیں ہوتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوجائےگا ،
کشمیر کے حالات کو معمول پر لایا جائے، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑّا فیصلہ