باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں مصروف ترین دن گزاریں گے،
وزیراعظم عمران خان گزشتہ شام لاہور پہنچے ہیں،وزیر اعظم عمران خان ایوان وزیر اعلیٰ میں خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں لاہور کے مختلف مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز زیر بحث آئے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کو صوبائی بجٹ اور انسداد کرونا اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں وزرا کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی، وزیر اعظم عمران خان گورنر چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں بھی کریں گے
پنجاب کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے سہولیات پر بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا، انسداد کرونا کے لیے ایس او پیز پر کتنا عمل ہو رہا ہے، وزیر اعظم کو آگاہی دی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
گزشتہ روز بجٹ سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعظم لاہور کے لیے روانہ ہو گئے تھے، لاہور پہنچتے ہی وہ ایئر پورٹ سے اپنی رہائش گاہ زمان پارک چلے گئے تھے۔
واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت لاک ڈاوَن کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے
لاہور میں تمام بڑی مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے،لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں پر سختی بھی زیر غورہے،لاہو رمیں لاک ڈاوَن کے دوران میڈیکل اسٹور ز کھلے رہنے کی اجازت ہو گی
کابینہ کمیٹی کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں اراکین سے بھی رائے لی جائے گی،لاہور کو لاک ڈاوَن کرنے کی تجویز اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی زیر غور رہی،کورونا ایڈوائزری گروپ نے بھی لاہور کو لاک ڈاوَن کرنے کی تجویز دی،پنجاب تمام تر سفارشات مرتب کر کے این سی او سی کو منظوری کے لیے پیش کرے گامورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خط میں پنجاب میں 2 ہفتے لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی
کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا
لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی
کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟
شہبازشریف، احسن اقبال کے بعد مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم ترین شخصیت کرونا کا نشانہ بن گئی
پنجاب میں کرونا کے بعد ٹائیفائیڈ بخار زور پکڑ گیا،10 دن میں 20 ہزار مریض سامنے آ گئے
لاہور میں پیر سے 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ادویات اور گروسری کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی ،لاہور میں لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے ،لاہور میں کورونا کے ریکارڈ کیسز کے باعث غور شروع کردیا گیا