باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ صفر ہو گئی،

ایم ٹو لاہور سے کلر کہار تک بند کر دی گئی، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند رہا۔ شدید دھند کے سبب فلائٹ شیڈول بھی متاثر رہا۔ حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے سبب معمولات زندگی متاثر رہے۔

شدید دھنداور تیکنکی خرابی کے باعث پر وازیں بھی منسوخ و تاخیر کا شکار رہیں۔ اندرون وبیرون ملک آنے جانے والی 10پروازیں منسوخ اور 13 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ائیر بلیو کی ابو ظہبی جانے والی پرواز 430 صبح 10 بجے تک تاخیر کا شکار رہی۔

ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410 منسوخ ترکش ائیر کی استنبول جانے والی پرواز 715منسوخ ائیر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز416دوپہر ایک بجے تک ،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز401دوپہر ساڑھے 3 بجے تک، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303پونے ایک بجے تک ، قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629دوپہر سوا دوبجے تک تاخیر کا شکار رہی۔

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

ورجن اٹلانٹک کی لندن جانے والی پرواز365 منسوخ کر دی گئی، اتحاد ائیر کی ابوظہبی جانے والی پرواز 242منسوخ کر دی گئی،ائیر بلیو کی شارجہ جانے والی پرواز412 ہفتے کی صبح بارہ بجے تک تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔ شدید دھند نے ایئرپورٹ کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھا۔ ر ن و ے پر حد نگاہ 50میٹر سے 10میٹر تک ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔گاڑی کی رفتار کم رکھیں اور درمیانی فاصلہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے (NHMP Humsafar)، اسمارٹ فون ایپلیکیشن ، ایف ایم ریڈیو 95 یا ہیلپ لائن130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Shares: