لاہور میں فوگ کے ساتھ اسموگ کا بھی راج ہو چکا
لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے لاہور میں مجموعی طور پر ائر کوالٹی انڈیکس کی شرح 183 ریکارڈ کی گئی،لاہور میں سب سے زیادہ 361 اے کیو آئی ایف سی کالج پل پر ریکارڈ کی گئی، :کوٹ لکھپت، خانہ سلیم روڈ، شاہدرہ بھی آلودہ ترین علاقے قرار پائے،لاہور اور اطراف میں سردی کی شدت برقرار ہے کم سے کم درجہ حرارت 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری رہے گا آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے
سردی کی شدت میں اضافہ ، فوگ اور سموگ مکس ہوکر صحت کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے ڈین انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں کا کہنا ہے کہ دھند اور سردی نزلہ زکام ، فلو ، چیسٹ انفیکشن ، بچوں و بوڑھوں میں نمونیہ کا باعث بن رہا ہے ۔ آلودگی و سردی سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور ماسک ضرور استعمال کریں ۔سرد موسم میں عارضہ قلب ،ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض بڑھ جاتے ہیں ، دھند میں جوگنگ ، ورزش سے اجتناب برتیں ۔ شدید موسمی اثرات سے بچانے کیلئے چھوٹے بچوں اور بڑی عمر کے افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے ، گرم کپڑوں ، گرم مشروبات کا استعمال کریں سخت سردی اور دھند میں کھلے میدانوں ، گراؤنڈ میں جوگنگ ، ورزش ، واک سے اجتناب کیا جائے کیونکہ ورزش کرنے سے سانس تیز ہوتا ہے اور دھند میں موجود آلودگی پھیپھڑوں میں جاتی ہے جو respiratory پرابلمز پیدا کر سکتی ہے ۔ سردی میں پانی اور مشروبات کا استمعال کم ہوجاتا ہے جس سے خون گاڑھا اور خون کی نالیاں سکڑ جاتی ہیں جس سے بلڈ سرکولیشن متاثر ہوتا ہے جو بلند فشار خون ، ہارٹ اٹیک اور فالج کا سبب بن سکتا ہے ۔عوام میں موسم کی شدت اور بیماریوں سے بچاؤ بارے آگاہی پیدا کر کے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے لوگ اپنی صحت کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں
سموگ کا خاتمہ۔ کمشنر لاہور نے اہل لاہور سے تعاون کی اپیل کی ہے، کمشنر لاہور محمد عامر جان نے شہریوں کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر لاہور کو سموگ کا سامنا ہے۔ملکر جدو جہد کرنا ہوگی ۔43فیصد سموگ گاڑیوں کے دھویں کیوجہ سے ہے۔شہری ذاتی گاڑیوں کااستعمال کم سے کم کریں ۔گرین ویسٹ ۔کوڑے کچرے کو آگ نہ لگائیں ۔کوڑے دان میں کچرا ڈالیں ۔سموگ کے خاتمے کیلئے فیکٹریوں میں ایمشن کنٹرول سسٹمز کی تنصیب لازمی ہے سموگ خاتمے کیلئے ٹریفک دھویں کی چیکنگ کیلئے 20سکواڈز کام کر رہے ہیں۔ مختلف فیکٹریوں اور گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کا مقصد محض سموگ خاتمے کیلئے ضروری ہدایات پر عملدرآمد کرانا ہے ۔انتظامیہ اور شہریوں کا تعاون ہی سموگ کی زمینی وجوہات کو ختم کرسکتا ہے
دوسری جانب جاڑے میں گیس کے پائپ ٹھنڈے پڑ گئے شہر کے متعدد علاقے گیس سے محروم، کئی علاقوں میں پریشر انتہائی کم ہو گیا، گیس نہ ہونے پر شہری ناشتہ اور کھانا بنانے سے محروم رہے، اعوان ٹاؤن،اچھرہ، مسلم ٹاون، جوہر ٹاؤن کے علاقوں میں گیس کی بندش کا سامنا ہے ،
نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی
سموگ سے بچاؤ،چار ماہ میں 1730 مقدمے درج، نوکروڑ جرمانہ
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا