بھتہ نہ دینے کی پاداش میں تاجر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

میرے بیوی بچوں کو ہراساں کرتے رہے
0
44
crime

لاہور کی تھانہ شفیق آباد پولیس بھتہ خوروں کیساتھ مل گئی،تاجر سے جگا ٹیکس وصول کرنے کے لیے دھمکیاں دینے والے ملزمان کو تھانہ میں وی وی آئی پی پروٹوکول دینا جانے لگا،درخواست گزار سے ایس ایچ او تھانہ شفیق آباد کے کارخاصوں نے رشوت لیکر بھی ملزمان کیخلاف کاروائی نہ کی،درخواست گزار کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے اس معاملے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

کریم پارک گول گراونڈ کے رہائشی کامران داود نے تھانہ شفیق آباد میں اندراج مقدمہ کے لیے ایک درخواست دائر کروائی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ میں پراپرٹی کا کام کرتا ہوں۔10 اگست بروز جمعرات کو مجھے شہریار نے کال کی کہ آپ سے پراپرٹی کے متعلق بات کرنا ہے اور مجھے مالی پورہ پٹرول پمپ پر بلوا لیا جب میں وہاں پہنچا تو شہریار کے تین نامعلوم غنڈہ عناصر نے مجھے ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا اور کہا کہ ہمیں رات کو 50 لاکھ روپے پہنچا دو ورنہ تم خود ذمہ دار ہو گے میں یہ باتیں سن کر وہاں سے جب واپس آیا تو رات کو مجھے انٹرنیشنل نمبر سے کال آئی کہ تم 8 بجے تک پیسے پہنچا دو ورنہ تمہیں مار دینگے جس پر میں نے تھانہ شفیق آباد میں ملزمان کیخلاف درخواست تو دیدی ہے لیکن ابھی تک ملزمان کیخلاف نہ تو مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ان کیخلاف کوئی قانونی کاروائی کی گئی ہے بلکہ الٹا رات کو اے ایس آئی شہباز اور کانسٹیبلان عقیل اور خرم نے میرے ہی گھر میں چھاپہ مار دیا اور میرے بیوی بچوں کو ہراساں کرتے رہے جس کے متعلق میں نے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو بھی درخواست دیدی ہے۔متاثرہ شہری کامران داود نے ارباب اختیار سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Leave a reply