سموگ میں کمی،راولپنڈی ڈویژن میں تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کی وجہ راولپنڈی میں سموگ کی صورتحال میں نمایاں بہتری ہے، فیصلے کا اطلاق ڈویژن کے تمام اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال پر ہو گا، تمام سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف کو کل سے تعلیمی اداروں میں حاضری کی ہدایت کی گئی ہے،ضلع مری میں تمام ادارے پہلے ہی کھلے ہیں، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکیشن کمشنر راولپنڈی عامر خٹک کی تجویز پر جاری کیا گیا،کمشنر راولپنڈی نے محکمہ ماحولیات کو پابندی اٹھانے کی سفارش کی

وزیر ماحولیات پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،سکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھیلیں گے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی،

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے، پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے، سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نےحکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سموگ کے خاتمے کے لیے موٹر سائیکلز کو پٹرول سے بیٹریوں پر منتقل کرنے کی پالیسی لانے کی ہدایت کردی ،عدالت نے تحریری حکم میں پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ کے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات کو انتہائی احسن اقدام قرار دے دیا

ویڈیو لیک کا خطرہ،بچاؤ کیسے؟آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب

ٹک ٹاکر امشا رحمان کی بھی انتہائی نازیبا،برہنہ،جنسی تعلق کی ویڈیو لیک

نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک نے دیا مداحوں کو پیغام

سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے

انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی

Shares: