عثمان بزدار کےعہد حکومت میں پارکنگ کے نام پرلوٹ مار ، کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں‌ ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور دورہ

0
70

لاہور : پبجاب کے تمام بڑے شہروں میں پارکنگ مافیا کی رٹ قائم ، حکومتی رٹ غائب ، پارکنگ کے نام پر لوٹ مار، خاص کر بڑے شہروں میں تو جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا دور دورہ ہے. کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ، لاہور کے ٹیچنگ ہسپتال ہوں یا لاہور کی بڑی بڑی مارکیٹیں پارکنگ مافیا کی ہی بدمعاشیاں چلتی ہیں. اطلاعات کے مطابق شہر کے بیشتر ٹیچنگ ہسپتالوں ، مارکیٹوں اور بڑے بڑے پلازوں میں شہریوں سے اضافی ٹکٹ چارج کرنے پر انتظامیہ اور محکمہ خاموش تماشائی بنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور شہر شہریوں سے پارکنگ کے نام پر اضافی پیسے بٹورے جارہے ہیں، موٹر سائیکل کے 10 جبکہ گاڑی کے 20 روپے مقرر ہیں ، ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال اور گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں مجبور مریضوں سے موٹر سائیکل کے 20 جبکہ گاڑیوں اور رکشوں سے30 سے 40 روپے چارج کیے جارہے ہیں۔اس کے علاوہ ہال روڈ ، شاہ عالم مارکیٹ الغرض تمام کاروباری مراکز میں پارکنگ مافیا مرضی کے پیسے مانگ کر شہریوں کو پریشان کررہا ہے.

لاہور کے ہسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غربت کے ستائے مریضوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کیلئے 20 روپے دینے کی استطاعت بھی نہیں رکھتے، سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگ مفت ہونی چاہیے، ہسپتالوں کی حالت پہلے ہی ابتر ہے۔جبکہ لاہور کی مارکیٹوں میں بھی یہی صورت حال ہے ، کیا‌تبدیلی والی حکومت ان پرانے رویوں کو تبدیل کرتی ہے یا پھر اپنے دعووں کے برعکس پارکنگ مافیا کےسامنے سرتسلیم خم کردیتی ہے

Leave a reply