دھند کی وجہ سے لاہور میں پروازیں تاخیر کا شکار

0
47
airport

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہلکی دھند کے باعث دو انٹرنیشنل پروازیں تاخیر کا شکار اور دو قومی پروازوں کو منسوخ کر دیا گیا ہے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ لاہور ایئرپورٹ پر دھند اور خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر متعدد پروازوں کی آمد و روانگی منسوخ اور بعض تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ 2000 میٹر حدنگاہ کے ساتھ ہلکی دھند ہے جس کی وجہ سے جدہ سے لاہور کی پرواز پی کے 860 دو گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی اسی طرح لاہور سے جدہ کی پرواز پی کے 759 ایک گھنٹہ 44 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی سے لاہور انے والی پرواز پی اے 402 آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہے ۔ کراچی سے لاہور انے والی پرواز پی اے 406 ، لاہور سے کراچی کی پرواز پی پی اے 401 ، لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی اے 405 آپریشنل وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے گذارش ہے کہ براہ کرم ہوائی اڈے روانگی سے پہلے اپنی ایئر لائن سے رابط میں رہیں۔

ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

 پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ کی آڈیو لیک

 پرویز الہیٰ عمران خان سمیت تحریک انصاف پر برس پڑے

Leave a reply