پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس بھتہ خور بن گئی، دکانوں سے ہفتہ وار بھتہ مانگا جانے لگا، زبردستی دکانداروں سے بھتہ وصولی نہ دینے کی صورت میں مقدمے درج کئے جانے لگے، دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس تو عوام کی محافظ ہوتی ہے لیکن یہاں ہم پولیس کے ہاتھوں ہی لٹ رہے ہیں، ہم انصاف کے لئے کہاں جائیں
واقعہ لاہور کے علاقے تھانہ مصطفیٰ آباد، دھرمپورہ میں پیش آیا، جہاں پولیس مسلسل دکانداروں سے ہفتہ وار بھتہ وصول کر رہی ہے اور نہ دینے کی صورت میں جھوٹے مقدمے درج کئے جا رہے ہیں،پولیس اہلکار دکانداروں سے زبردستی بھتہ وصول کرتے ہیں تو وہیں بھتہ وصولی کے وقت دکانوں میں لگے کیمروں کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے جاتے ہیں، دکان میں توڑ پھوڑ بھی کی جاتی ہے تا کہ دکاندار بھتہ وصولی کی ویڈیو سامنے نہ لا سکیں، ٹیڈی پان شاپ کے مالک سے مصطفیٰ آباد تھانے کے اہلکار نہ صرف بھتہ وصول کرتے ہیں بلکہ بھتہ لینے کے باوجود جھوٹا مقدمہ بھی درج کر دیا،باخبر ذرائع کے مطابق مصطفیٰ آباد تھانے کے ایس ایچ او و اہلکار ہفتہ وار بھتے کے نام پر لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں،تین ماہ قبل تھانہ مصطفیٰ آباد میں تعینات ایس ایچ او نے ٹیڈی پان شاپ پر ڈکیتی کی ہی واردات کر ڈالی، ٹیڈی پان شاپ سے ڈھائی لاکھ نقد زبردستی لے کر گئے تو وہیں جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ بھی ساتھ لے گئے،ایس ایچ او کا کارخاص، اسد نیازی اور عمران ہیں جو بھتہ وصول کرتے ہیں، بھتہ نہ دینے والے دکانداروں کے پاس ایس ایچ او خود جاتے تھے، ایس ایچ او حماد گورائیہ کا تبادلہ اب ہو چکا ہے تاہم مصطفیٰ آبادپولیس کی ابھی تک بھتہ وصولی کی کاروائیاں جاری ہیں،ابھی مصطفیٰ آبادتھانے میں تعینات ایس ایچ او نوید بھی مسلسل بھتہ وصولی اور دکانداروں کو دھمکانے میں مصروف ہیں، فی دکان دس ہزار روپے بھتہ مبینہ طور پر ہفتہ وار وصول کیا جا رہا ہے، بھتہ نہ ملنے پر جھوٹے مقدمے درج کیے جاتے ہیں.
دوسری جانب پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی طرف توجہ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں جرائم بڑھ چکے ہیں، تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں جرائم کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، علاوہ ازیں گڑھی شاہو میں بھی وارادتیں بڑھ چکی ہیں تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں ایک خواجہ سرا کو زبردستی اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا،26 اکتوبر کو تھانہ گڑھی شاہو کی حدود میں دن دہاڑے مدثر اللہ سے 1لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا،گڑھی شاہو میں عوام غیر محفوظ ہو چکے ہیں
رہائشی شہریوں اور دکانداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس کو ڈکیت اور بھتہ خور بنانے کی بجائے عوام کا محافظ بنایا جائے، ایسے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جو بھتہ خوری میں ملوث ہیں اور دکانداروں کو ہراساں کرتے ہیں،
لاہور بیورو کیخلاف بغاوت کی خبر کیسےباہر آئی؟ اکرم چوہدری سیخ پا،ذاتی کیفے میں اجلاس میں تلخی
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی