شہریوں کے جان ومال کی حفاظت: لاہور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ

لاہور:شہریوں کے جان ومال کی حفاظت: لاہور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ ،اطلاعات کے مطابق لاہور پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ ،سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے فلیگ مارچ کی قیادت کی.

ذرائع کے مطابق اس موقع پر سی سی پی او لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے تیسرے روز بھی فلیگ مارچ کیا گیا ،

ذرائع کے مطابق اس دوران پولیس کے ساتھ رینجرز کے دستوں نے بھی فلیگ مارچ میں حصہ لیا ۔شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے فلیگ مارچ میں رینجرز کی گاڑیوں، ڈولفن، پیرو، ایلیٹ فورس ، ٹریفک پولیس، ایٹنی رائٹ فورس نے بھی شمولیت کی۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ مال روڈ ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ، شنگھائی پل سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس موقع پرسربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور یہ بتاناہے کہ پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

Comments are closed.