باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
ڈیفنس سی پولیس نے کاررواٸی کی ،دوران کاروائی 18 قمار باز گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کو تاش پر جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے آلات قمار بازی، 13 موباٸل فونز اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی گئی ہے، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ قمار بازوں اور گدا گروں سمیت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارواٸیاں جاری ہیں،
سمن آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں کیں اور مفرور اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان قاسم، شہباز اور عدیل گرفتار کر لئے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی طرف سے ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو اورپولیس ٹیم کو شاباش دی گئی،
لاری اڈہ پولیس نے کارروائی کی اور منشیات فروش گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی، ملزم منشیات فروشی کے مکروہ دہندہ میں ریکارڈ یافتہ ہے ،شاہدرہ پولیس نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 04 ملزمان گرفتار کر لئے ملزمان کے قبضہ سے 4 پسٹلز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں
شالیمار پولیس نے بھی کارروائی کی ہے اور اس دوران 2 رکنی فخر عالم سابقہ ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز ،چنگ چی رکشہ، پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت