پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی
اے ایس پی شاروخ خان کی سربراہی میں رائیونڈ پولیس کی کارروائی،پشاور سے لاہور کوکین سپلائی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے, گرفتار ملزمان میں 1 خاتون بھی شامل ہے،تینوں ملزمان پشاور سے لاہور چرس اور افیون سپلائی کرنے ائے تھے رائیونڈ پولیس نے دھر لیا ۔گاڑی کی اور ملزمان کی جامع تلاشی لینے پر گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے منشیات برآمدہوئی،ملزمان سے لاکھوں مالیت کی 09 کلو چرس اور 05 کلو افیون برآمد کی گئی،
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عارف، محمد ارشد اور نازیہ بی بی کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او تیمور عباس وٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا .
نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار
سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار
دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی
مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟
مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں