جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں،گڑ کے پیکٹ سے چرس برآمد
![arrestedd](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/04/arrestedd.png)
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری ہیں،
واردات کی منصوبہ بندی ناکام، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتارکر لیا گیا،لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کی اور 2 رکنی چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ،واردات کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کو موقع پر پرانی سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان عبداللّٰہ اور امجد کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، ماسٹر کیز و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا، ملزمان چوری ، ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی نے لیاقت آباد پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام، تعریفی اسناد دینےکا اعلان کیا،
ایک اور واقعہ میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی بس شیلٹر صفائی ٹیم نے چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ،ڈی جی ایم ٹیکنیکل عبدالقیوم کی بروقت کارروائی کی ہدایت۔ پولیس کے حوالے کردیا گیا،کینال روٹ پر واقع بس سٹاپ سے بیٹری و دیگر قیمتی سامان چوری کر رہے تھے۔صفائی ٹیم نے چور کو رات کے اوقات میں بیٹری اتارتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ،ملزمان کو پکڑ کر مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب، 2 پولیس کے حوالے کر دیئے گئے،چیف ایگزیکٹیو آفیسر فائق احمد نے صفائی ٹیم کو شاباش، دی اور کہا کہ بس شلٹر صفائی ٹیم کی صفائی کے ساتھ مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، ملزمان رات کے اوقات میں بس سٹاپ کو روشن رکھنے والے قیمتی سامان کی چوری کرتے تھے۔
لاہور شہر میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی گئی، ایس ڈی پی او نواں کوٹ ۔ایس ایچ او شیراکوٹ کی نگرانی میں منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی 02 خواتین سمیت 04 ملزمان گرفتارکر لئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 37 کلو گرام سے زائد چرس اور 05 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کی گئی ہے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے
دوسری جانب ریلویز پولیس کی بڑی کاروائی ،منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ،ٹرین رحمان بابا کے مسافر کے سامان سے 12 کلو چرس برآمد کر لی گئی، ملزم عبدالمجید ٹرین رحمان بابا کی بوگی نمبر 6 میں پشاور سے کراچی سفر کر رہا تھا ملزم کی رواں ٹرین میں خوشحال کوٹ کے قریب ہاشم خان پٹرولنگ انچارج نے تلاشی لی تلاشی لینے پر ملزم کے سامان کے اندر سے گُڑ کے نیچے چھپائے ہوئے چرس کے 10 پیکٹ برآمد کر لئے گئے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟
سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار