زمان پارک جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے دو مقدمات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ 37 پی ٹی آئی کارکنان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہو سکی ،ملزمان تھانہ ریس کورس کے دو مقدمات 413/23 اور 414/23 میں گرفتار ہوئے تفتیشی افسر نے ملزمان کو ڈسچارج کرنے کی استدعا کی ،انسداد دھشت گردی عدالت نے 37 پی ٹی آئی کارکنان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا ،عدالت نے ملزمان کی رہائی کا حکم دے دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا
37 پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا ، تفتیشی افسر نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی شناخت پریڈ کا عمل مکمل کیا گیامدعی مقدمہ اور گواہان پی ٹی آئی کارکنان کو بطور ملزم شناخت نہیں کرسکے ،ملزمان پر زمان پارک آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد الزام تھا
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
زمان پارک پر ایک بار پھر پولیس آپریشن کا خدشہ
واضح رہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا تھا ، اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، پولیس کو زمان پارک آپریشن کے دوران اسلحہ بھی ملا تھا ، آئی جی پنجاب نے آپریشن کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ زمان پارک آپریشن کالعدم تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا
عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ








