لاہور قلندرز کی شاندار بیٹنگ، جاندارفتح : کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

0
154

لاہور:لاہور قلندرز کی شاندار بیٹنگ، جاندارفتح کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ،اطلاعات کےمطابق آج لاہور قلندرز نے بین ڈنک کی چوکوں اور چھکوں سے مزید برق رفتار اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 23 ویں میچ میں کراچی کنگز 8 وکٹوں سے شکست دی جو اس کی تیسری فتح ہے۔

 

ذرائع کے مطابق آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں میزبان لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز کو اننگز کی انتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان صرف پانچ رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

شرجیل خان کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے ایلکس ہیلز آئے اور دونوں نے 60رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 70تک پہنچا دیا، بابر 38رنز بنانے کے بعد نوجوان معاذ خان کو وکٹ دے بیٹھے۔کیمرون ڈیلپورٹ کا وکٹ پر قیام بھی 15رنز تک محدود رہا اور وہ بھی معاذ خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ ہو گئے جبکہ افتخار احمد کی اننگز بھی رن آؤٹ کے نتیجے میں اختتام کو پہنچی۔

4وکٹیں گرنے کے بعد ہیلز کا ساتھ دینے چیڈوک والٹن آئے جنہوں نے اپنی جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا نقشہ بدل دیا۔والٹن نے صرف 20 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45رنز کی باری کھیلنے کے ساتھ ساتھ 39گیندوں پر 93رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے۔

ایلکس ہیلز نے بھی بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 48گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 80رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی طرف سے معاذ خان 2وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے دیے گئے ایک اچھے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کے فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوئے اور ٹیم کے لیے مشکلات کھڑی کیں۔محمد حفیظ نے 50 کے مجموعے تک کپتان سہیل اختر کا ساتھ دیا اور 24 گیندوں پر صرف 16 رنز بنا کر عمر خان کو وکٹ دے گئے۔

 

سہیل اختر نے اپنی اچھی بیٹنگ کو جاری رکھا جس کے لیے انہیں بین ڈنک کا جارحانہ ساتھ رہا اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔بین ڈنک نے عمرخان اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے خلاف بلند و بالا چھکے لگائے اور صرف 23 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور دلکش بیٹنگ کی۔لاہور قلندرز نےمطلوبہ ہدف آخری اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بین ڈنک 99 اور کپتان سہیل اختر 68 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔اس سے قبل میچ کے لیے لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور دلبرحسین کی جگہ عثمان شنواری جبکہ راجہ فرزان کی جگہ معاذ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور مچل میک کلینیگن کی جگہ کیمرون ڈیلپورٹ دو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Leave a reply