لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق،875زخمی
لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق،875زخمی
لاہور ۔ یکم اگست(اے پی پی )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھرمیں 810 ٹریفک حادثات میں 7افراد جاں بحق جبکہ875زخمی ہو گئے ، زخمیوں کوفوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ351معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کرطبی امداد فراہم کی جس کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (66فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں ، اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 398ڈرائیورز،کم عمرڈرائیور21،مسافر374اور110پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ،اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ226ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ، جن میں صوبائی دارالحکومت220متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 86حادثات میں 99متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان66حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا ۔