لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش، نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی

0
80

ساون کی جھڑی پھر لگ گئی اور بارشون کا سلسلہ جاری ، لاہور، قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش سے حبس میں کمی آگئی۔ نشیبی علاقوں میں پانی ہی پانی جبکہ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ لیسکو کا سسٹم بھی بیٹھ گیا جس سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ابرم کرم برسا جس سے موسم تبدیل ہوگیا، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بعض علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں۔

موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر مزید بارش کا امکان ہے۔ پشاور، مردان، ہزارہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔

Leave a reply