121 مقدمات کے اخراج کی درخواست،سرکاری وکیل نے کی مخالفت

imran khan

لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی 121 مقدمات کے اخراج کی درخواست سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی

عمران خان کے وکیل نے دلائل دیئے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ اسطرح کا کیس سپریم کورٹ فائل کیا گیا ہے، لہذا یہ درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں ،عدالت میں سرکاری وکیل نے عمران خان کی درخوستوں کی مخالفت کر دی اور کہا کہ پٹیشنر نے 245 مقدمات چلینج کیے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے صرف 9 کیسز کی لسٹ فراہم کی ہے، آج جو آپ بات کر رہے یہ ان کیسز پر عمل دخل نہیں ہیں ،عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ آج ان پر دلائل دیں، سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے وہ ہم نے کر دی ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ کہا ہے کہ مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنی پٹیشن میں ذکر کیا ہے یہ حکومت غیر قانونی طریقے سے کر رہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساری استدعا پڑھ کر آپ اس پر دلائل دیں،عجب یہ درخواست دائر ہوئی وہ تب کے حالات کے مطابق تھی شاید،باقی جو استدعا ہے اسکا سکوپ علیحدہ ہیں،

وکیل عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی درخواست ہٹ کر ہے اور ان درخوستوں سے مختلف ہے،یہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے اور جو پٹیشنر کا حقوق ہے انکو متاثر کیا گیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم آپکی بات کو آگے لیکر چلے تو اپریل میں جو آپ نے درخواست دائر کی وہ استدعا کیا تھی آپ پڑھیں اسے،

سابق وزیراعظم عمران خان نے 121 مقدمات کو خارج کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے-درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

Comments are closed.