لاہور کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی گئی
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/05/lahore.jpg)
ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے حکم جاری کرتے ہوئےجمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی تمام مساجد، عبادت گاہوں اوراہم مقامات پر سکیورٹی بڑھادی
احکام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس افسران مساجد اورعبادت گاہوں کے سکیور ٹی انتظامات خود چیک کریں۔
شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی مساجد میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے،مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں .ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مساجد اور عبادت گاہوں کے گرد موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ یقینی بنائی جائے