لاہور: لاہور:دوبہنیں اغوا کے بعد قتل:کس نےاورکیوں کیا؟دل دہلادینے والی خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو بہنوں کو اغوا کے بعد گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔
کاہنہ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی دو بہنوں کی لاشیں نالے سے برآمدکرلی گئیں،پولیس کے مطابق دونوں بہنوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا کیا۔
پولیس ذرائع نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہےکہ کاہنہ کی 26 سالہ عابدہ اور 28 سالہ ماجدہ 26 نومبر کو بازار گئیں اور پھر گھر نہ لوٹیں۔
پولیس کے مطابق بارہ دسمبر کو عابدہ اور 4 جنوری کو ساجدہ کی لاشیں نالے سے برآمد ہوئیں، دونوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر گلے کاٹے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے محلے دار نعیم نامی شخص پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، ملزم نعیم عبوری ضمانت کرواکر عدالت نہ پہنچا اور فرار ہوگیا، ملزم کے ورثا بھی گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔