حکومت ہر گھر میں ٹوائلٹس کی سہولت میسر کرنے کے لئے پرعزم

0
28

سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔

باغی ٹی وی : سیکرٹری ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈپبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے پانچ سے زائد اضلاع میں چھے ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کر لی۔ یونیسف (Unicef)کے تعاون سے پروجیکٹ کی ریکارڈ مدت میں تکمیل ہوئی۔ دیگر اضلاع میں بھی اس سلسلے میں سہولت مہیا کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ تونسہ کی بستی لنگاہ ،پردھان، شرقی گاﺅں میں 350سے زائد ٹوائلٹس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا ۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ دیہاتی علاقوں میں سہولت کا ہونا ناگریز ہے۔ اوپن ٹوائلٹس حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ہیں اس کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ لوگوں سے مکالمہ کے ذریعے قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاکہ ہر گھر میں ٹوائلٹس کی سہولت میسر آئے۔

لیاقت علی چٹھہ نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ کمینوٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (CDO)کے ذریعے ٹوائلٹس کی تعمیر کو بر وقت اور یقینی بنایا جارہا ہے۔ ان آرگنائزیشن میں مقامی لوگ شامل ہیں ۔ جس کی وجہ سے لوگوں تک رسائی ممکن ہوگئی ہے۔ دیگر شہروں کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں سہولت کی فراہمی سے محرومیاں کا خاتمہ ہوگا۔

Leave a reply