![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2022/03/WhatsApp-Image-2022-03-15-at-4.55.20-PM.jpeg)
لاہور: چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا،ان کا تعلق آزادکشمیرسے بتایا جاتا ہے۔
باغی ٹی وی : پولیس حکام کے مطابق خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی یہ فیملی بندر ہاؤس کے قریب ایک درخت کے نیچے بیٹھی تھی کہ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں 25 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، فائرنگ سے 5 خواجہ سرا زخمی
خاتون کے شوہر صدام کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں –
قبل ازیں رحیم یار خان میں کوٹ سمابہ کے قریب 86 والا پل پر کار نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے مین روڈ پر ٹریفک بلاک ہونے پرنہر کنارے کچہ راستہ استعمال کرتے ہوئے کار نہر میں جاگری جس میں 2 خواتین اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
جائیداد تنازعہ: دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کر دیا
قبل ازیں گجرات کے نواحی گاؤں شام پور میں ملزم صفدر حسین نے جائیداد کے تنازعہ پر سگے بھائی کی بیوی اور بچوں کو ڈنڈوں سے مار کر قتل کیا پولیس اور فرانزک ٹیمیوں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرتے یوئے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا قتل ہونے والوں کی شناخت شکیلہ بی بی، 14 سالہ روشان، 10 سالہ عائشہ اور 4 سالہ مریم کے نام سے ہوئی تھی مقتولہ کا شوہر منور حسین روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب مقیم ہے۔