لاہور ہائیکورٹ نے لوہا پگھلانے والی فیکٹریوں کو بڑا حکم دے دیا
لاہور ہائیکورٹ نے لوہا پگھلانے والی فیکٹریوں کو بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے لوہا پگھلانے والی فیکٹریوں کو آلودگی کم کرنے والے آلات نصب کرنے کا حکم دے دیا
عدالت نے فصلوں اور درختوں کی شاخیں کاٹ کر جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا بھی حکم دے دیا،جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی کے متعلق درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ محکمہ ماحولیات اورداخلہ کو فصلوں کو جلانے پر دفعہ 144 نافذ کرنے کا خط ارسال کرے،محکمہ زراعت نے فصلوں کے بھوسے کو مشینی طریقے سے کاٹنے کی یقین دہانی کروائی ،محکمہ زراعت کے مطابق فصلوں کے بھوسے کی مشینی کٹائی سے فصلیں جلانے کا عمل رک جائے گا،
جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار، وزیراعظم کا ایکشن، بڑا حکم دے دیا
عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ فصلوں کے بھوسے کو آگ لگانے سے موسم سرما میں سموگ میں اضافہ ہوتا ہے،جوڈیشل واٹر اینڈ ماحولیاتی کمیشن فصلوں کی کٹائی کے معاملے کی نگرانی جاری رکھے،چیئرمین جوڈیشل واٹر کمیشن اسٹیل ملز کی آلودگی کے معاملے پر نگرانی جاری رکھیں،جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی اسموگ اور آلودگی سے متعلق رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا ہے،
لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 8 ستمبر تک مقرر کردی ہے.
سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟