لاہوری ایک بار پھر مردہ مرغی کھانے سے بال بال بچے
باغی ٹی وی : لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی . لاہور پولیس نے ایک مزدہ ٹرک کو اپنی تحویل میں لیا ہے جس میں مرغیاں لادی ہوئی تھیں . یہ مرغیاں باہر سے ڈھکی گئی تھیں. لیکن جب اس کو پولیس اہلکاروں نے ٹریس کر لیا تو علم ہوا کہ یہ تو مردہ ہیں . یوںلاہوریوں کو پھر سے مردہ مرغیوں کے گوشت کھانے سے بچا لیا گیا .
پولیس اہلکاروں نے جب اس مزدہ ٹرک کے ڈرائیور سے پوچھا کہ یہ کہاں سے لائے ہو تو اس کا جواب تھا یہ قصور کے کسی مرغی خانے سے لا رہا ہے . اور ادھر لاہور میں سپلائی کرنا تھیں،
لیکن پولیس نے اس کی یہ کوشش ناکام بنادی اس طرح کم از کم ایک ٹرک کو پکڑ کر لاہوریوں کو مردہ گوشت کھانے سے بچا لیا گیا .
مردہ مرغیوں کا ٹرک کہاں جا رہا تھا#DeadChickens @OfficialDPRPP pic.twitter.com/wYOSruTZlp
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 3, 2021
خیال رہے کہ مردہ مرغیوں کو کئی جگہوںپر کھلایا جاتا ہے جہاں ان کا استعمال برگر شوارموں میں استعمال کیا جاتا ہے . اس طرح کئی جگہ پر مردہ مرغیوں کو ہوٹلوں اور شادی حالز میں بھی کھلا یا جاتا ہے .
کہیں مردہ مرغیاں تو کہیں گدھے کا گوشت:ویڈیودیکھتے جائیں اورنصیحت کرتے جائیں