لڑ کی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے

انویسٹی گیشن پولیس لٹن روڈ نے قتل سمیت ڈکیتی کے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پراشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا

ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،سابقہ ریکارڈ یافتہ، اشتہاری ملزمان میں ملزم فیصل محمود،حسن علی اور وسیم عباس شامل، ہیں ملزمان لڑکی کے قتل اور زیدی سپورٹس میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے،

انچارج انویسٹی گیشن لٹن روڈ حسن رضا ہاشمی نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان۔ ںے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر لٹن روڈپولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

Comments are closed.