لاہوریوں کیلیے خوشخبری، بزدار نے کیا منصوبے کا افتتاح
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی گلاب دیوی ہسپتال کے قریب فیروز پور روڈ آمد ہوئی ہے
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈر پاس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا ،ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر نے منصوبے کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی .وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انڈرپاس کو عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا،
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 65 کر وڑ92 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے انڈر پاس آج کھول دیا گیا ہے- انڈر پاس کے ساتھ 50 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے فلائی اوور بھی بنا رہے ہیں – اس منصوبے کی مجموعی لاگت ایک ارب71 کروڑ روپے ہے- فل ہائٹ تھری لین انڈر پاس کھلنے سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوارو ں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔ ایندھن کی مد میں تقریبا 6 کروڑ روپے سالانہ بچت ہو گی- انڈر پاس کے ساتھ اپروچ اور سروس روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی گئی ہے۔ بارش کے پانی کے نکاس کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے-
منصوبے میں مجموعی طورپر بڈنگ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے بچائے گئے۔اراضی کے حصول میں 8 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔ ماضی میں ایسے منصوبوں میں اراضی کے حصول کی مد میں اربوں روپے کے گھپلے ہوتے تھے-عانڈر پاس کی تعمیر سے جہاں عام شہری مستفیدہوں گے وہاں 4 بڑے ہسپتال گلاب دیوی، چلڈرن، سوشل سیکورٹی اور جنرل ہسپتال کے ہزارو ں مریضوں کو بھی آسانی ہو گی۔انڈر پاس سے ملحقہ آبادیوں کے لاکھوں مکین بھی بلاروک ٹوک آمد ورفت جاری رکھ سکیں گے۔قصور کی طرف آنے جانے والے لاکھوں شہری بھی انڈرپاس سے مستفید ہوں گے-
وفاقی وزیر تعلیم و تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود، صوبائی وزراء مرادراس، میاں اسلم اقبال، اسد کھوکھر، اعجاز عالم، اراکین اسمبلی، تحریک انصاف کے عہدیداران و کارکنان، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور ،انسپکٹر جنرل پولیس،کمشنر لاہورڈویژن،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال
ویڈیو کس نے وائرل کی تھی؟ عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے کیا دیا جواب
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟
نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،عدالت نے لڑکے اور لڑکی کو کیا طلب
خواتین کو ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کا کیس، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ