لاہور:لاہوریوں نے باغی ٹی وی کی خبر:جعلی ڈاکٹرکے خلاف کاروائی کا بڑا مطالبہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق کل پاکستان کے بڑے شہرلاہورمیں جعلی ڈاکٹرکے حوالے سے رونگٹے کھڑے کردینے والی خبردے کرہلچل مچادی،اس حوالے سے موصول ہونے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ جوہرٹاون کے لوگوں نے گورنمنٹ آف پنجاب سےاس شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
باغی ٹی وی کے مطابق علاقے کے لوگوں نے چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن! کے نام اس جعلی ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرچکے ہیں اوردرخواست بھی بھیج دی ہے
بخدمت جناب چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن!
جناب عالی!
استدعا سیل کیے جانے کی 3 دروازوں والا نیا کلینک حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر واقع جوہر ٹائون ریونیو سوسائٹی 83/A معروف جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ کا!
(1)گزارش ہے کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے تھانہ شادمان لاہور میں درج مقدمہ نمبر 376/17 میں ایم بی بی ایس کی جعلی ڈگری بناکر پریکٹس کرنے کے جرم میں نامزد کیے جانے کے بعد بے نقاب ہوجانے والے جعلی ڈاکٹر اور معروف فراڈیے شاہد حسین شیخ ولد محمد سلیمان نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ایک بار پھر سے علل اعلان کھلم کھلا دیدہ و دانستہ چیلنج کرتے ہوئے، صحت عامہ سے کھلواڑ کی اپنی روش پہ برقرار رہتے ہوئے اور قانون شکنی کی انتہا پر پہنچتے ہوئے اب جوہر ٹائون ریونیو سوسائٹی 83/A لاہور میں حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر کے نام سے نیا کلینک بنا لیا ہے۔جس میں دن دیہاڑے نہ صرف خود پریکٹس کر کے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ادارے اور نیک نام فرض شناس افسران کو منہ چڑا رہا ہے(حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر کے لیٹر پیڈ پہ اس کا مریض کے نام اپنے ہاتھ سے لکھا ایک خط درخواست کیساتھ لف ہے،جس میں اس نے اپنا موبائل نمبر 0300-4458865 بھی لکھا ہے، جوکہ اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہے!!) بلکہ قانون کو موم کی ناک سمجھ کر اپنے اس نئے کلینک کے لیٹر پیڈ پہ خود اپنے ہاتھ سے مریضوں کے لواحقین کے نام اس سے علاج کروانے کیلئے آنے کا خط لکھ کر معصوم بیمار لوگوں کے جذبات کا رخ اپنی طرف موڑنے کا جرم عظیم بھی کررہا ہے۔ علاوہ ازیں اپنی جعلی ڈاکٹری کے نام پر فنڈ ریزنگ کا نیا دھندہ بھی شروع کیے ہوئے ہے،اس مقصد کیلئے کسی "پارٹی” کے آنے پر کبھی کبھی اپنے نام کا بورڈ بھی "پروفیسر شاہد حسین شیخ چیئرمین، سی ای،او حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر ” کے نام سے اس بلڈنگ کے باہر لگا لیتا ہے،اب کی بار اس نے اپنی چیئرمین شپ میں 5 ڈاکٹروں کی ٹیم بنائی ہے، جو اس کے دھندے میں شریک ہیں۔(اس بورڈ کی تصویر اور ان ڈاکٹروں کی اس جعلی ڈاکٹر کے نام کیساتھ تصاویری ثبوت درخواست کیساتھ لف ہے، ان میں سے ایک ڈاکٹر رائحہ رفیق نے دیدہ دلیری کےساتھ باقاعدہ اپنی فیس بک پہ بھی شاہد حسین شیخ کی نگرانی میں چلتے اس جعلی میڈیکل سینٹر کا خود کو "کونسلر” لکھا ہوا ہے،اور باقاعدہ تشہیری پوسٹ شیئر کی ہوئی ہے جس میں شاہد حسین شیخ کا نام بھی لکھا ہوا ہے۔ یہ سکرین شاٹ بھی ساتھ لف ہے)۔
https://baaghitv.com/andher-nagri-chopat-raaj-buzdarki-nagri-mein-jeli-drsk-giroh-beynaqab/
(2) گزشتہ روز 18 نومبر 2020 کو معروف صحافی و اینکر مبشر لقمان کے باغی ٹی وی پہ شائع ہونے والی خبر کے مطابق (link https://baaghitv.com/andher-nagri-chopat-raaj-buzdarki-nagri-mein-jeli-drsk-giroh-beynaqab/) جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ نے حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر کے نام سے جوہر ٹائون میں نیا کلینک کھول لیا ہے اور ہیلتھ کیئر کمیشن کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جبکہ اب کی بار جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ نے کلینک چلانے کیلئے یہ بلڈنگ اپنے وکیل کے نام پہ کرائے پہ لی ہے’۔ جس کا نام شاہد پرویز کاہلوں ہے(ثبوت کیلئے شاہد پرویز کاہلوں کے شاہد حسین شیخ کے کیس لڑنے کیلئے عدالتوں میں جمع کروائے وکالت نامے ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں،جب بھی شاہد حسین شیخ کے خلاف کوئی متاثر شخص اس کلینک کا پتہ لکھ کر ایکشن کی اپیل کرتا ہے یہ وکیل وہاں پہنچ کر خود کو بلڈنگ کا کرایہ دار بتاتا ہے،اور شاہد حسین شیخ کے یہاں ہونے سے انکار کرتا ہے،لیکن دستاویزی ثبوت اور نسخہ جات دراصل شاہد حسین شیخ کو بے نقاب کرتے ہیں) اور کلینک کی رجسٹریشن کیلئے بدنام زمانہ جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ نے چائنہ سے پڑھ کر آئے ایک ڈاکٹر فواز سلیم کا نام پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں اپلائی کر رکھا ہے(شاہد حسین شیخ اور ڈاکٹر فواز سلیم کا صحت عامہ کیخلاف گٹھ جوڑ ان دونوں کے اس نئے کلینک میں بیٹھ کر ایک مریض کو دیے گئے مشترکہ نسخے سے عیاں ہوتا ہے۔ جس میں شاہد حسین شیخ کی جانب سے مریض کو اپنے ہاتھ سے دیے نسخے میں ڈاکٹر فواز سلیم بھی اپنے قلم سے Suggestion لکھتے دکھائی دیتے ہیں۔یہ نسخہ بھی اس درخواست کیساتھ لف ہے)۔اور مزید یہ کہ تھانہ ستوکتلہ لاہور میں دائر ایک شہری کی درخواست کے مطابق 16 ستمبر 2019 کو شاہد حسین شیخ نے اپنی بیوی یو ای ٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکڑ رابعہ نذر ولد نذر راجہ کے نام پر بنائے شیخ میڈیکل سینٹر کے ہیلتھ کیئر کی جانب سے سیل ہو جانے کے بعد اس شہری سے یہ کہہ کر 4 لاکھ روپے ادھار لیے تھے کہ اس نے چائنہ سے پڑھے ڈاکٹر فواز سلیم کو اپنے والد سلیمان کے نام پر نیا حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر بنا کر یہاں بٹھانا ہے۔(یہ دستاویزی ثبوت و گواہی بھی اس درخواست کیساتھ لف ہے)۔
(3)جناب عالی ! یہ بہروپیا شخص شاہدحسین شیخ یہاں بیٹھ کر معصوم مریضوں کی جانوں سے نہ صرف خود کھیل رہا ہے بلکہ یہ جعلی ڈاکٹر "DNA” کے نام سے مضر صحت غیر رجسٹرڈ اور بھنگ وغیرہ سے بھرے کیپسول کا دھندہ بھی کراچی میں اپنے ایجنٹ ارسلان نامی کسی شخص سے کروا رہا ہے۔اس کا ثبوت وہ نسخے ہیں جو اس نے ڈاکٹر نہ ہوتے ہوئے بھی مریضوں کیلئے اسی حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر میں بیٹھ کر لکھے ہیں،اور جس میں یہ اس ارسلان نامی شخص کا نمبر بھی یہ کہ کر لکھتا ہے کہ اس سے کیپسول کیلئے رابطہ کیا جائے (جس میں سے ایک نسخہ ثبوت کے طور پر اس درخواست کیساتھ لف ہے)۔ شاہدحسین شیخ اور اس کی بیوی شیخ میڈیکل سینٹر کی بدنام زمانہ مالکہ رابعہ نذر راجہ کے معصوم مریضوں کی جانوں سے کھیلنے اور بھنگ کے کیپسول کے دھندہ کرنے کا ثبوت تھانہ شادمان لاہور میں ہی درج ایک ایف آئی آر نمبر 88/20 سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے)۔
(4)جناب چیئرمین! ملک کے ہر بڑے اخبار جنگ،نوائے وقت،نئی بات،دنیا،الشرق وغیرہ اور معروف ویب سائٹس اردو پوائنٹ اور ٹی وی چینلز لاہور نیوز، لاہور رنگ، سٹی 42، 7نیوز و دیگر پہ جعلی ڈاکٹرشاہدشیخ کی جانب سے 2004 سے لیکر 2018 تک جیل روڈ شادمان پہ سب سے پہلے اپنے نام سے نیورو میڈیکل سینٹر بنانے اور پھر ہیلتھ کیئر کمیشن کا چھاپہ پڑنے کے بعد اسی جگہ پہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو دھوکا دیتے ہوئے اپنی بیوی کے نام سے شیخ میڈیکل سینٹر کھولنے اور پھر 16 ستمبر 2019 کو اس جگہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے جانباز افسران کے ہاتھوں پریکٹس کرتے دھرے جانے اور سال 2020 کے آغاز میں اس کا تیسرا کلینک کالی کوٹھی اقبال ٹائون لاہور کے سیل کیے جانے کی خبریں شائع ہوچکی ہیں۔ اور اب چوتھی بار یہ شخص سامنے آنے والے دستاویزی نسخوں کے اٹل اور نہ جھٹلائے جاسکنے والے ثبوتوں کے مطابق جوہر ٹائون رینیو سوسائٹی میں کلینک کھول کر بیٹھا ہے۔ جناب والا محلے والوں کی اطلاع کے مطابق اس نے اور شیخ میڈیکل سینٹر کی فرار ملزم اس کی بیوی نے بڑے دھڑلے سے اسی کلینک کی تیسری منزل پہ رہائش بھی رکھی ہوئی ہے تاکہ علاقے کے مریضوں کو کسی ایمرجنسی کے وقت خود چیک کرے اور لاکھوں بٹورے یہ رات 10 بجے کے بعد بھی یہاں پریکٹس کرتا ہے، کلینک کے دوسرے فلور پہ مریض داخل رہتے ہیں۔
(5)جناب چیئرمین! گزارش ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن شاہدحسین شیخ کا یہ چوتھا کلینک حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر واقع جوہر ٹائون ریونیو سوسائٹی بھی سیل کرے۔اہل علاقہ کی پرزور التجا ہے کہ جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ کی جانب سے ہیلتھ کیئر کمیشن کو چوتھی بار چیلنج کرتے ہوئے یہاں ڈاکٹر نہ ہوکر بھی پریکٹس کرنے کے نسخے سامنے آنے کے بعد اس کیخلاف اس کا کلینک سیل کر کے مریضوں کی جانوں سے کھیلنے کی ایف آئی آر درج کرائی جائے۔اور حبیب سلیمان میڈیکل سینٹر کی رجسٹریشن کیلئے آنے والی درخواست پہ متعلقہ ڈاکٹر کیخلاف ہیلتھ کیئرکمیشن کو دھوکا دینے پر بھی سخت ایکشن لیاجائے۔ مزید یہ کہ اس کی جعلی ڈاکٹری کا ساتھ دینے والی ڈاکٹروں کی ٹیم کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی عمل میں لاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ آئندہ کسی ڈاکٹر کو محض پیسوں کیلئے جعلی ڈاکٹر کی ٹیم کا حصہ بن کر مریضوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے کی جرات نہ ہو۔ ساتھ ہی ساتھ کرایہ پہ بلڈنگ لیکر اس کو یہاں پریکٹس کیلئے بٹھانے والے اس کے وکیل کی لائسنس معطلی اور ایف آئی آر کیلئے پنجاب بار کونسل سے رابطہ کیا جائے۔ تاکہ جعلی ڈاکٹر شاہد حسین شیخ کو آئندہ پانچویں بار کسی جگہ پہ پھر سے نیا کلنیک بنا کر مریضوں کی جانوں سے کھیلنے، پاکستان کے قانون کا مذاق اڑانے اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو چیلنج کرنے کی جرات نہ ہو!!
منجانب اہل علاقہ جوہر ٹائون،لاہور