لاکھوں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت ہے. مسعود خان

0
78

لاکھوں سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت ہے. مسعود خان

امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے لاکھوں سیلاب متاثرین کے لیے پینے کے صاف پانی کی فوری فراہمی کی ضرورت بارے کہا ہے کہ پینے کا صاف پانی کی کمی اور متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کھڑا ہونے کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نےسولر واٹر پلانٹس کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کام کرنے والی امریکی فلاحی تنظیم ہیومن نیسیسٹی فائونڈیشن (ایچ این ایف ) کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب کے دوران کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے پاکستان کو بین الاقوامی بردری کی فوری اور مسلسل مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تنظیم کی ڈائریکٹر فوزیہ قصوری اور ان کے ساتھیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ سیلاب متاثرین کی انتہائی بنیادی ضرورت کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کا سبب بننے والے سیلاب کی وجہ سے 3کروڑ 30لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کی آبادی سے زیادہ ہ ہیں اور پاکستان کا 95ہزار سکوائر میل رقبہ سیلاب میں ڈوب گیا جو امریکی ریاست کولوراڈو کے علاقے سے زیادہ ہےجس کے 66لاکھ افراد کو فوری توجہ اور مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پاکستان میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے دوران وسیع پیمانے پر تعاون کرنے پر اقوام متحدہ، عالمی برادری اور امریکی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور متاثرین کو امداد فراہم کرنے پر پاکستانی تارکین وطن کو سراہا۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا کہ اس وقت حقیقی چیلنج سیلاب متاثرین کے روزگار کی بحالی اور تعمیر ہے ۔ جس کے لیے ہمیں اپنے دوست ممالک، مخیر حضرات اور خاص طور پر پاکستانی امریکی کمیونٹی کی مسلسل مدد کی ضرورت ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہماری مدد کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
پاکستانی سفیر نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے تعمیری کردار اور امریکی معاشرے میں ان کی تیز ترقی کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی معاشرے میں پہلے اقتصادی ڈھانچےاور اب سیاسی منظر نامے میں پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی واقعی متاثر کن رہا ہے۔

Leave a reply