لاکڑا کاکڑا نے بچوں بڑوں کو نڈھال کر دیا

0
175

قصور اور گردونواح میں لاکڑا کاکڑا کی بیماری نے بچوں کو نڈھا کر دیا،بعض مقامات پر بڑے بھی شکار

تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پچھلے چند دنوں سے لاکڑا کاکڑا ( چکن پاکس،واریسیلا) کی بیماری نے بچوں کو نڈھال کر دیا ہے جس سے بچوں کے جسموں پر پانی بھرے دانے بنتے ہیں اور بعد میں زخم کی صورت اختیار کر جاتے ہیں اور بخار کی شدت بھی ہو جاتی ہے جس سے جسم میں شدید درد بھی رہنے کیساتھ سارے جسم پر خارش بھی ہوتی ہے اور مریض چرچراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بیماری بچوں میں زیادہ سے زیادہ 15 سال تک ہوتی ہے مگر اس بار بعض نوجوانوں میں بھی اس بیماری کو دیکھا گیا ہے
شہریوں نے محکمہ صحت سے نوٹس لے کر اس بیماری کے تدراک کی ادویات تجویز کرنے کی استدعا کی ہے

Leave a reply