لمحہ موجود میں جینا تحریر:حُسنِ قدرت

ایسے بہت سے لوگ مل جائیں گے جو ہر وقت ماضی کا رونا روتا رہتے ہیں کہ ماضی میں ہماری پاس یہ یہ راحتیں اور نعمتیں تھیں مگر اب نہیں ہیں یہ سوچ کر وہ بہت کڑھتے ہیں اور کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو مستقبل کو سوچ کر خوفزدہ ہوتے ہیں انہیں مستقبل سے خدشات ہوتے ہیں انہیں لگتا ہے کہ ہر نیا روز کوئی نئی آفت لے کر آئے گا لیکن یہ ایک انتہائی فضول رویہ ہے کیونکہ ماضی میں جو کچھ ہو چکا ہے وہ اچھا ہے یا برا اسے ہم چاہ کر بھی تبدیل نہیں کر سکتے لہذا کوئی بھی عقل مند انسان اپنے حال کو ماضی کا نوحہ کرکے ضائع نہیں کرے گا اور اسی طرح جو انسان اپنے مستقبل کو سوچ سوچ کر فکر مند ہوتا ہے وہ بھی اپنے حال سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ ان دونوں حالتوں میں مبتلا رہنا کسی بڑی بے وقوفی سے کم نہیں ان دونوں حالتوں میں انسان اپنے حال سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے
حال وہ لمحہ ہے جو کہ زندگی میں سب سے اہم ہے دنیا کبھی بھی کسی انسان کے بارے میں یہ دیکھ کر فیصلہ نہیں کرتی کہ اسکا ماضی کیا تھا یا مستقبل کیا ہوگا وہ صرف حال کو دیکھتی ہے
جیسا کہ ایک ریٹائرڈ افسر لوگ جب اس سے ملیں گے اگر وہ ریٹائر ہونے کے بعد بہت سخت مزاج اور جھگڑالو ہو جائیں تو لوگ یہ نہیں دیکھیں گے کہ یہ کتنے بڑے عہدے سے ریٹائرڈ افسر ہیں اور نہ یہ دیکھیں گے کہ مسقبل میں انہوں نے کتنا بڑا بزنس کرنا ہے لوگ صرف اور صرف یہ دیکھیں گے کہ یہ ایک جھگڑالو انسان ہے
ہمارے ماضی یا مسقبل کی کیفیت کسی بھی انسان کے لیے اہم نہیں ہوتی کوئی بھی شخص یا ادارہ کبھی بھی ہمارے حال کو نظر انداز کرکےمحظ ہمارے ماضی کو دیکھتے ہوئے ہمیں مدد یا حفاظت فراہم نہیں کرے گا چنانچہ یہ ہم سب کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے حال پہ قابو پائیں اور لمحہ موجود میں جینا سیکھیں اپنے حال پہ قابو پا کر اور درست منصوبہ بندی کرکے نہ صرف ہم اپنے مستقبل کو بہترین بنا سکتے ہیں بلکہ اپنی ماضی میں کی گئی کوتاہیوں کا مداوا بھی احسن طریقے سے کر سکتے ہیں
اپنی غلطیوں سے سیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان پہ توجہ دی جائے نہ کہ ماضی میں کی گئی غلطیوں کو بار بار دہرایا جائے اور ان پہ پشیمان ہوا جائے ہماری زندگی میں مختلف عوامل ہوتے ہیں اور لاتعداد پہلو اسلیے یہ ضروری نہیں کہ اپنی توجہ کو بس ایک ہی پہلو پہ موقوف کرلیا جائے ماضی سے صرف سیکھنے کا کام لیا جائے اس سے زیادہ ماضی کی اہمیت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اصل زندگی تو حال ہی ہے جو ہم آبھی وقت گزار رہےہیں یہ دن گزرنے کے بعد ہمارا ماضی بن جائے گا اور یہ لمحہ موجود ہم جسطرح سے گزاریں گے ویسا ہی ہمارا مستقبل ہوگا
لمحہ موجود پہ یقین رکھنے والا شخص اپنی امیدوں اور کامیابیوں کو ان بے شمار چیزوں سے منسلک کرتا ہے جو اس کے لیے بہت زیادہ اہم ہوتی ہیں وہ اپنے ہر ایک لمحے کو بھرپور جیتا ہے کیونکہ جیسے یہ کہا جاتا ہے کہ ہر دن اک نئی زندگی ہے ویسے یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ہر لمحہ ایک نئی زندگی ہے
اسلیے حال پہ یقین رکھنے والا انسان بہت کم پریشان ہوتا ہے اور لمحہ موجود پہ یقین رکھتے ہوئے کامیابی کی راہیں طے کرتا جاتا ہے
لمحہ موجود صرف خوشی ہے اور آپ لوگوں نے یہ سن رکھا ہوگا خوشی کی سمت کوئی راستہ نہیں جاتا کیونکہ خوشی خود ایک راستہ ہے
لمحہ موجود پہ یقین رکھنے والے اور جینے والے اسے محسوس کرتے ہیں
حُسنِ قدرت
Twitter: @HusnHere

Comments are closed.