ممبئی ایئر پورٹ،لینڈنگ کے وقت طیارہ حادثے کا شکار
بھارت میں نجی طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے
ممبئی ایئر پورٹ پر چارٹرڈ طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے، لینڈنگ کے وقت طیارہ رن وے پر پھسل گیا اور دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا، طیارے میں چھ مسافر اور دو عملے کے افراد سوار تھے، تین افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
ڈی جی سی اے نے طیارہ حادثے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وشاکھاپٹنم سے ممبئی پہنچنے والا وی ایس آر ونچرس لیئر جیٹ 45 طیارہ ممبئی ایئر پورٹ پر رن وے پر اترتے وقت پھسل گیا،جب طیارہ پھسلا تھا اسوقت تیز بارش ہو رہی تھی اور ہوائیں چل رہی تھی،
طیارے کے پھسلنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں طیارے کو کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ کو بجھایا، کچھ دیر کے لئے ایئر پورٹ پر سروسز معطل ہوئیں لیکن فوری بحال کر دیا گیا،
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات