مزید دیکھیں

مقبول

ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقر ر

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخود...

کراچی میں 3 اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی...

میرپورخاص:عوامی فلاحی سرگرمیوں کو اجاگر کیا جائے. ایڈیشنل کمشنر

میرپورخاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)...

دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ خودکش دھماکے کی تحقیقات ،نادرا میں ریکارڈ نہ ملا

نوشہرہ: دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں 28 فروری کو...

وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم...

پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے-

باغی ٹی وی: سینٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے خرچ ہوئے جبکہ پی آئی اے سالانہ نقصان میں جا رہا ہے ایک سابق وزیر کے بیان سے پاکستان بھاری قیمت ادا کر رہا ہے ، پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے، پاکستانی پائلٹس جو دیگر ایئر لائنز میں تھے ان کو بھی گراؤنڈ کیا گیا، معاملے پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کا کنوینر میں ہوں۔ کمیٹی میں قانون سازی اور جو کام ہو رہا ہے اس کے نتائج سے فلائٹس بحال ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت 743 ارب روپے صرف پی آئی اے کے ذمے قرضہ ہے، 262 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی شامل ہے جس کا بوجھ عوام کو ادا کرنا پڑتا تھا اس سال بھی پی آئی اے کو 110 ارب روپے کا نقصان ہوا، اسٹیل مل اور پی آئی اے کی کارکردگی بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

گھریلو ملازمہ تشدد کیس،سول جج کی اہلیہ جے آئی ٹی کو مطمئن نہیں کر سکی

دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کر دیا گیا ، حکومت نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی وارنٹ کے بغیر گرفتاری کی شق واپس لےلی سینیٹ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے وزیر داخلہ کی جانب سے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وارنٹ کے گرفتاری والی شق واپس لے لی گئی ہے ۔ بل میں کچھ الفاظ پر اعتراضات سامنے آئے تھے، اُن کو بھی تبدیل کر دیا ہےاس موقع پر سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی اس لیے مخالفت کی تھی کیونکہ بل آئین کی بنیادی حقوق کے خلاف تھا۔ بل میں سے بغیر وارنٹ گرفتاری کا اعتراض ختم کر دیا گیا ہے، اب بل پر اعتراض نہیں۔

خواتین میں پوسٹ پارٹم ڈپریشن کےعلاج کیلئے تیار گولی کی منظوری مل گئی