قلات :بلوچستان کے زمینداروں نے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر بند کردیا، مظاہرین نے بھاری مقدار میں ایران سے آئے ٹماٹر سڑک پر پھینک دیئے۔ انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ضلع قلات کے علاقے منگچر میں بعض زمینداروں نے ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کیخلاف احتجاج کیا مظاہرین نے اپنے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ کو احتجاجاً بند کردیا، کچھ مشتعل افراد نے ٹرک سے ٹماٹر اتار کر پھینک دیئے۔قلات میں احتجاج کے باعث قومی شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کے باعث مقامی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں گرگئیں، جس کی وجہ سے انہیں نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایران اور افغانستان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کو فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
دوسری طرف بعض مقامی زمینداروں نے قومی شاہراوں کو بند کرنے اور پھلوں اور سبزیوں کو سٹرکوں پر پھینک کر احتجاج کرنے کے واقعے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان سے پھلوں و سبزیوں کی درآمد سے مقامی زمینداروں اور تاجروں کو بلاشبہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن ایسا رویہ قابل مذمت ہے۔
دوسری طرف ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قلات فدا بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مظاہرین کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا