ہراسانی کا معاملہ ، لارڈ نذیر احمد کے خلاف تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
باغی ٹی وی : لارڈ نذیر کے بارے میں دھماکا خیز برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف کیا گیا کہ سابق لیبر پیر نذیر احمد نے خاتون کو ہراساں کیا تھا
برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لارڑ نزیر احمد نے اپنی ایک سابق لیبر ساتھی خاتون کو جنسی زیادتی طور پر ہراساں یعنی چھیڑ چھاڑ کیا تھا .جو اس کے گھر پر مدد کے لئے آیا تھا۔
رپورٹ میں سنگین انکشاف کیا گیاہے کہ 63 سالہ لارڈ نذیر احمد نے اس خاتون کے چائے کو نشہ آور چیز سے اڑانے کا الزام لگایا گیا تھا – اس الزام کی اس نے تردید کی تھی – اس سے پہلے دونوں کے درمیان اتفاق رائے سے جنسی تعلقات بھی قائم ہو چکے تھے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان دو ماہ تک باہم رضا مندی سے جنسی تعلقات قائم رہے ، رپورٹ میں خاتون کا نام صیغہ راز میں لیگل وجوہات کی بنا پر رکھا گیا ہے اور نام ظاہر نہیں کیا گیا .خاتون چالیس کی دھائی کی تھی ،
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ لارڈ نذیر احمد کو ہاؤس آف لارڈز سے بے دخل کیا جائے کیونکہ وہ زیادتی کے مرتکب ٹھہرے ہیں.
واضح رہے کہ اس سے پہلے لارڈ نذیر احمد نے ہاؤس آف لارڈز سے استعفی دیاتھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی اہلیہ کئی سالوں سے بیمار ہیں اور وہ اس وجہ سے دوران دارالامراء میں حاضری سے قاصر ہیں. موقف پیش کیا گیا تھا کہ اب لارڈ نذیر احمد نے اہلیہ کے ہمراہ زیادہ وقت گزارنے کیلئے ہاؤس آف لارڈز سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا اور آج ہاؤس آف لارڈز نے انکی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔
سابق لارڈ نذیراحمد مزید مشکل میں:1970کےاوائل میں زیادتی کرنےکا الزام لگ گیا