لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی،رپورٹ طلب

عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی
sindh highcourt

سندھ ہائیکورٹ ،طویل عرصے سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ کی ادائیگی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی

دوران سماعت 75 افراد کی جبری گمشدگیوں کا انکشاف سامنے آیا، لطیف الدین پاشا وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 75 کے قریب افراد کو جبری طور پر لاپتہ ڈیکلیئر کیا جا چکا ہے،عدالت نے 12 جبری طور پر لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو 5 لاکھ روپے فی کس معاوضہ دینے کا حکم دیا تھا سندھ حکومت نے تاحال صرف 6 جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دیا ہے ،عدالت نے دیگر 6 لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیگر جبری گمشدہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی کا معاملہ جے آئی ٹیز کے سامنے رکھا جائے ،عدالت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے حکم دیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں ،لطیف الدین پاشا ایڈووکیٹ نے کہا کہ زیادہ تر لاپتہ افراد 2015 کے بعد سے نہیں مل رہے ہیں ،عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 15 ستمبر تک ملتوی کردی

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

Comments are closed.