لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے اسلام آباد پولیس اور نامزد پشاور پولیس کے افسران کو11جنوری تک مہلت

0
31

لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے اسلام آباد پولیس اور نامزد پشاور پولیس کے افسران کو11جنوری تک مہلت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری کی بازیابی اور پشاور پولیس کے 2 افسران کی ضمانت کی درخواست پرسماعت لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے اسلام آباد پولیس اور نامزد پشاور پولیس کے افسران کو11جنوری تک مہلت دی ہے. جبکہ عدالت نے پشاور پولیس کے ایس پی اور انسپکٹر کی عبوری ضمانت میں 11جنوری تک توسیع کردی ہے.

وکیل انسپکٹر پشاور پولیس نے استدعا کی کہ ہمیں کچھ مہلت دی جائے ہم نے کچھ سی ڈی آر برآمد کرنی ہیں جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ قتل کیس ہے آئندہ سماعت پر ضمانت کی درخواست پر حتمی دلائل دیں، لہذا اب لاپتہ شہری کی بازیابی کیلئے اسلام آباد پولیس اور نامزد پشاور پولیس کے افسران کو11جنوری تک مہلت دی جاتی ہے تب تک وہ جواب دیں، اور یہ بھی درست ہے کہ قتل کیس ہے، ضمانت کی درخواست پر فیصلہ جلد ہونا چاہیے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
عدالت نے وکیل کو جواب دیا کہ سی ڈی آر تو ملتی رہے گی، پہلے بھی سی ڈی آر آتی رہی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اس کیس کا جلد فیصلہ ہونا چاہئے اور جتنی مہلت دی گئی اس دوران آپ کو مہلت ہے کہ آپ اگلی سماعت پر وہ چیزیں پیش کریں جو مانگی گئیں ہیں. آخر میں عدالت نے اس کیس کی تاریخ آگے بڑھا دی.

Leave a reply