لاپتہ افراد کیلے قائم قومی کمیشن کی شاندار کارکردگی ، کتنے کیس نمٹا دیئے گئے؟

0
40

اسلام آباد: جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلے قائم قومی کمیشن کی شاندار کارکردگی، لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے 31 اگست تک5853کیسز نمٹا دیئے-

باغی ٹی وی :چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی قیادت میں لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن نے شاندار کارکردگی کی بدولت 31 اگست 2021 تک 5853کیسز نمٹا دیئے۔ اگست 2021 کے حوالہ سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق اگست 2021تک لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کو 8100کیسز موصول ہوئے تھے جن میں سے اگست2021کے دوران 22نئے کیس لاپتہ افراد کیلئے قائم قومی کمیشن کو موصول ہوئے جس کے بعد جبری طور پر لاپتہ ہونے والے افراد سے متعلق کیسز کی تعداد مجموعی طور پر 8122 ہوگئی جن میں سے قومی کمیشن نے31 اگست 2021 تک5853 مجموعی لاپتہ افراد کے کیسز نمٹا دیئے ہیں جبکہ اگست میں 56 کیسز نمٹائے گئے ۔

حکومت بدلی لیکن لڈن کے حالات نہ بدلے گٹروں کا ابلتا ہوا پانی حکومت کی کارگردگی پر…

قومی کمیشن نے اگست 2021کے دوران اسلام آباد ، کوئٹہ ، کراچی اور لاہورمیں سماعتیں کیں جس کے نتیجہ میں پنجاب میں 14 کیسز، سندھ میں 9 کیسز، کے پی کے میں 17 کیسز اور صوبہ بلوچستان میں 14 کیسز جبکہ اسلام آباد میں 2 کیسز نمٹائے گئے۔ جسٹس (ر) ضیا پرویز کی کمیشن کے ممبر کے طور پر تعیناتی کے بعد کمیشن کراچی میں مکمل فعال ہو چکا ہے۔

قومی کمیشن کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے ممبر محمد شریف ورک کے ہمراہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے متعلق لاہور میں سماعتیں کیں۔ سینئر ممبر قومی کمیشن جسٹس فضل الرحمن نے 23 سے 28 اگست کے دوران کوئٹہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورہ کے دوران 61 مقدمات سماعت کیلئے مقرر کئے۔ انہوں نے ان میں سے 14 کیسز نمٹائے۔ کوئٹہ میں کمیشن کا سب آفس قائم کیا جا رہا ہے جو کہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کی سہولت کیلئے کوئٹہ میں باقاعدگی سے کیسز کی سماعت کرے گا۔

تھانہ سہالہ کی حدودمیں زمین پر قبضہ کی کوشش فائرنگ اور تشدد، پولیس بااثر ملزمان کو…

لاپتہ افراد کے لواحقین نے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال اور لاپتہ افراد کے لئے قائم کمیشن کے دیگر معزز ممبران کی ان کے رشتہ داروں کی ان کی گھروں کو واپس کی کوششوں کو سراہا۔لاپتہ افراد کے کمیشن کے چئیرمین کی حیثیت سے جسٹس جاوید اقبال اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیتے اورنہ ہی سرکاری وسائل استعمال کرتے ہیں ۔

کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلائے جانے کا انکشاف

Leave a reply