تھانہ سہالہ کی حدودمیں زمین پر قبضہ کی کوشش فائرنگ اور تشدد، پولیس بااثر ملزمان کو نامزد کرنے سے انکاری

0
55

تھانہ سہالہ کی حدود شیخ پور میں زمین پر قبضہ کی کوشش ،چوکیداورں پر فائرنگ ، رہائش کیلئے لگایا گیا ٹینٹ جلا دیا گیا ہوائی فائرنگ،نامعلوم افراد کی فائر نگ سے راجہ عمران ولد عبدالعزیز زخمی، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عامر شہزاد کی تحریری درخواست پر سہالہ پولیس نے مقدمہ نمبر388/21تو درج کر لیا لیکن ملزم کو نامزد کیا لیکن سہالہ پولیس ملزمان کو نامزد کرنے سے انکاری ہے-

مضروب راجہ عمران عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم کو اگر بروقت گرفتار نہ کیا گیا تو ملزمان رو پوش ہوجائیں گے اور میرے اوپر دوبارہ حملہ آور ہوسکتے ہیں ملزمان بااثر ہیں اے ڈی پمز سے ساز باز کر کے میڈیکل رپورٹ رکوا رکھی ہے سیاسی مداخلت کی وجہ سے ہسپتال والے میڈیکل لیگل رپورٹ جاری نہیں کر رہے اور پولیس ملزمان کو نامزد نہیں کر رہی وفاقی وزیر داخلہ آئی جی قاضی جمیل الرحمان نوٹس لیں-

خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام،بزدار کے استعفی کا مطالبہ آ گیا

عامرشہزاد ولد زکری نے سہالہ پولیس کو تحریری درخواست مورخہ 18/7/21کو دی ہم چوہدری مدثر کی زمین کی دیکھ بجال کے لیے چوکیدار ی کرتے ہیں کہ نامعلوم افراد 15/16مسلح اتشی اسلحہ ہماری زمین میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر ہمیں زودوکوب کیا اندھا دھند فائرنگ کی اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور عمران کو گولی مار کر زخمی کیا اور جس ٹینٹ میں رہائش پزیر تھے اسکو اگ لگا دی –

بچے کو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں چھپانے والا ملزم گرفتار

پولیس نے مقدمہ نمبر388/21جرم336/324/14108/149/506ii ت پ درج کر لیا گیا لیکن ایک ملزم کی شناخت بعد میں ہوئی جسکو نامزد کیا گیا لیکن تھانہ سہالہ پولیس ملزم کو نامزد نہیں کر رہی جس کی بابت ایس ایس پی کو تحریری درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہ ہوسکی جبکہ ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس بھی تعاون نہیں کر رہی اور ای ڈی پمز میڈیکل لگل رپورٹ جاری کرنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے پمز ہسپتال کے اے ڈی او کو اتنا سیاسی پریشر ہے کہ ہمارے میڈیکل رپورٹ میں تبدیل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جس کی بابت ہم نے مجاز عدالت سے رجوع کیا لیکن تاحال ہسپتال انتظامیہ تعاون نہیں کر رہی-

متاثر شہری نے میڈیا کی توسعت سے اپیل کی کہ وفاقی وزیر داخلہ،آئی جی قاضی جمیل الرحمان نوٹس لیں-

مینار پاکستان، لڑکی سے دست درازی، عائشہ اکرم نے کتنے ملزمان کی شناخت کر لی؟

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

Leave a reply