بچے کو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں چھپانے والا ملزم گرفتار

0
32

بچے کو قتل کر کے نعش جھاڑیوں میں چھپانے والا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ کے علاقہ گلزار قائد میں 10 سالہ بچے ثناء اللہ کے قتل کا واقعہ، ایئرپورٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو حراست میں لے لیا ہے،

نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے وجہ موت اور زیادتی کا تعین ہو سکے گا، بچے کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ گزشتہ رات پولیس کو کی گئی جس پر پولیس نے CCTV فوٹیجز کی مدد سے ملزم کاشف کو شناخت کیا اور ٹریس کر کے حراست میں لے لیا،ملزم نے اپنے ابتدائی بیان میں بچے کو اس کے گھر سے لے جانے اور قتل کرنے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ بچے کی نعش ریلوے ٹریک کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے معصوم ثناءاللہ کو قتل کیا،واقعہ کا مقدمہ مقتول ثناءاللہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے،

ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ معصوم بچے کے سفاکانہ قتل کی واردات افسوسناک ہے، گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،بچوں پر تشدد یا انکے قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملزم کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے،

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

Leave a reply