لاقانونیت اور کرپٹ نظام نے ملک کا بیڑا غرق کر رکھا ہے

0
44

دودھ 130چکن 500دھی 250پر جا پہنچا ارباب اقتدار کہاں ہیں؟PATسبزیاں،دالیں،پکوان آئل،چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے مہنگائی ،لاقانونیت، کراچی کی تباہی،مسائل کے انبار کے خلاف کراچی میں تاریخی احتجاج کریں گے کراچی کی سڑکیں کھنڈر اور پارکس کچرے کے ڈھیر اور صحرا کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔راؤ کامران محمود لاقانونیت اور کرپٹ نظام نے ملک کا بیڑا غرق کر رکھا ہے نظام سلطنت کے بجائے جنگل کا نظام چل رہا ہے آج ہمارانعرہ سچ ثابت ہوا ہے کہ ملک میں انتخاب کے نتیجے میں صرف چہرے بدلتے ہیں نظام نہیں بدلتا الیکشن کے نام پر خرید و فرخت کی منڈیاں اسی نظام کے خلاف پاکستان عوامی تحریک عرصہ دراز سے عوامی شعور بیدار کر رہی ہے پی اے ٹی کیااجلاس میں کراچی کے مسائل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہار کراچی (12مارچ21)پاکستان عوامی تحریک مرکزی کور کمیٹی کے ممبر و جنرل سیکرٹری پی اے ٹی کراچی راؤ کامران محمود نے کہا ہے کہ لاقانونیت اور کرپٹ نظام نے ملک کا بیڑا غرق کر رکھا ہے نظام سلطنت کے بجائے جنگل کا نظام چل رہا ہے ہر شخص خود سیاہ سفید کا مالک بنا ہوا ہے۔ملک کا الیکشن کا نظام خرید و فرخت کی منڈیاں ہیں یہی وہ کرپٹ نظام تھا جس کے خلاف پاکستان عوامی تحریک عرصہ دراز سے عوامی شعور بیدار کر رہی ہے جب تک یہ نظام ختم نہیں ہو گا تب تلک اس ملک و ملت کی تقدیر نہیں بدلے گی۔آج ہمارانعرہ سچ ثابت ہوا ہے کہ ملک میں انتخاب کے نتیجے میں صرف چہرے بدلتے ہیں نظام نہیں بدلتا۔راؤ کامران محمود نے کہا ڈسکہ،اور سینیٹ الیکشن میں جو تماشہ لگا وہ پوری قوم دیکھ چکی ہے۔وہ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے اجلاس سے گلشن اقبال میں خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں کراچی کے مسائل اور بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہوئے قائدین نے کہا دودھ 130چکن 500دھی 250پر جا پہنچا ارباب اقتدار کہاں ہیں؟سبزیاں،دالیں،پکوان آئل،چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔کراچی کی سڑکیں کھنڈر اور پارکس کچرے کے ڈھیر اور صحرا کے مناظر پیش کر رہے ہیں۔مہنگائی،لاقانونیت،کراچی کی تباہی،مسائل کے انبار کے خلاف کراچی میں تاریخی احتجاج کریں گے۔احتجاج کے سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک ایک دن بعداحتجاج کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک کی صوبائی قیادت،ونگز سربراہان،ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں عورت مارچ کے نام پر اخلاقی،تہذیبی،مذہبی اقدار کے خلاف کمپین کی سخت مذمت کی گئی۔

Leave a reply